جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا

0
60

پنجاب کے شہر پاکپتن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر کاروائی کے دوران فائرنگ کر دی گئی،فائرنگ سے ڈرائیور نصیر اور ایک اہلکار ساجد شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکپتن کے چک نمبر 71 ڈی میں جعلی دودھ تیار کرنے والوں فیکٹری پرچھاپے کے دوران حملہ کیا گیا ،۔پولیس نے 4 گھنٹے بعد پرغمال ٹیم کو رہا کروا لیا،واقعہ کی تھانہ ملکہ ہانس میں رپورٹ درج کی گئی ہے،تیار دودھ کا ٹرک، 2 ملزمان گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔ڈاکٹر خالد نامی مالک ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

ڈاکٹر خالد نامی شخص جعلی دودھ خود تیار کرنے کے ساتھ کے ساتھ جعلی دودھ کا پاوڈر تیارکر کے بھی فروخت کرتا ہے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں روزانہ کی بنیاد پر 80 ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جاتا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پہلے بھی فیکٹری سیل کی جا چکی ہے۔عمارت بدل کر دوبارہ کام شروع کیا گیا، ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

کاروائی شروع کرنے سے قبل ہی ملزمان نے فائرنگ کی اور ٹیم کو یرغمال بنا کے تشدد کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز رافعیہ حیدر اور ڈائریکٹر ویجیلنس رات سے ہی موقع پر موجود ہیں۔

Leave a reply