عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں، شہباز شریف کا آزادی مارچ میں انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو آزادی مارچ کی قیادت کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی اب آئی ہے ،عوام کا سمندر سلیکٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا،عمران خان نے کنٹینر کی سیاست شروع کی تھی،آج عمران خان کی کنٹینر کی سیاست دفن ہوگئی ہے
مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے نیا پاکستان بہتر تھا یا پرانا ،نوازشریف کے دورمیں اسپتالوں میں مفت دوائیاں ملتی تھیں،نوازشریف کی قیادت میں ڈینگی کا خاتمہ کیا گیا ،ڈاکٹرزنرسز کی تربیت کےباوجود ہزاروں لوگ ڈینگی سے متاثر ہوئے،ڈینگی سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے عمران خان نظر نہیں آئے ،عمران خان ہمیں ڈینگی برادران کہتے تھے ،ہمارے دور میں کینسر کے مریضوں کےلیے مفت دوائیاں دی جاتی تھیں.
آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان
شہباز شریف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے ،جب تک ملک سےعمران خان کی جان نہیں چھٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے،آج معیشت دم توڑگئی ہے،نوازشریف کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی تھی،ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر دور کی بات ہے،عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار اور سر سے چھتیں چھین لی ہیں،طلبا سے وظائف چھین لیے گئے،کاروبار بند ہوگیا،وقت آگیا ہےعمران خان کی چیخیں نکلنی چاہئیں،عمران خان کے آتے ہی کینسر اسپتال بند ہوگیا،جانتا تھا پی ٹی آئی نے 5سال میں خیبرپختونخوا تباہ کردیا،
آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان
آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی
شہباز شریف نے مزید کہا کہ غریب جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں ،جادو ٹونے کی حکومت ملک کی تباہی کی باعث بن گئی ہے،70سال میں اس سے بدترین صورتحال نہیں دیکھی،