پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے قصبہ 53 ٹوایل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون، جو اپنے شوہر سے ناراض ہوکر جعلی پیر کے پاس دم کروانے گئی تھی، کو ملزم نے خنجر دکھا کر ڈرایا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جعلی پیروں کے ذریعے ایسے واقعات کا بار بار سامنے آنا معاشرتی نظام اور قانون کے نفاذ پر سوال اٹھاتا ہے۔ ان جعلی پیروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔