جعلی ڈاکٹرکی غیرمعیاری دوائی سے 3 بچے جاں بحق،بزدار کا حکم بھی آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
ملتان میں مبینہ طورپرجعلی ڈاکٹرکی غیرمعیاری دوائی سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جنوبی پنجاب میں یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں، چند روز قبل بھی ایک ہسپتال میں ڈاکٹر نے مریضوں کا آپریشن کیا تھا جس کے بعد آپریشن کروانے والے تمام مریضوں کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہو گئی تھی، حکومت پنجاب، محکمہ صحت نے انکوائری کا کہا تھا تا ہم انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آ سکی
آج والے واقعہ کے بعد ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کمشنر ملتان ڈویژن او رسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کی ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کی جامع انکوائری کاحکم بھی دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غیر معیاری دوائی کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے-چوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے-غیر معیاری دوائی کے ذمہ دار کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا ہے
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا یے غیر معیاری دوائی دینے والے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کلینک سیل کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے