باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ايف آئی اے سائبر کرائم سرکل برانچ نے پاک چائنا ٹاؤن اسکیم 45 نادرن بائی پاس کراچی میں جعلی ویب سائٹ بنا کر شہریوں سے مبینہ فراڈ کیخلاف انکوائری شروع کردی،
محمد فرقان لاکہانی کی مدعیت میں داخل درخواست پر سائبر کرائم نے مذکورہ پلاٹینگ اسکیم کے دو افراد دانش مشتاق اور سید ہاشم بخاری کو نوٹیس جاری کرتے ہوئے بتاريخ 15 ستمبر کو طلب کرلیا،
پاک چائنا ٹاؤن اسکیم 45 نادرن بائی پاس کراچی کے نام سے انٹرنیٹ پر جعلی ویب سائیٹ کے ذریعے جعلی فائلوں کے عیوض شہریوں سے مبینہ فراڈ کیخلاف داخل درخواست پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی سائبر کرائم سرکل برانچ کے ڈی او انکوائری آفیسر شاہام حفیظ خان نے پاک چائنا ٹاؤن اسکیم 45 کے دو لوگوں دانش مشتاق اور سید ہاشم بخاری کو طلب کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کرلیا،
کچھ عرصہ قبل احتسابی ادارے اینٹی کرپشن نے مذکورہ اسکیم کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ ضبط کرلیا تھا، مذکورہ پلاٹینگ میں فراڈ کے متاثر محمد فرقان لاکہانی نے اپنی لیگل ٹیم ایچ ایند اے لا ایسوسی ایٹس لیگل ایڈ ملیر کے چئیرمین ایڈوکیٹ حبیب الرحمان میمن، ایڈوکیٹ وسیم احمد شاہانی اور ایڈوکیٹ منور علی لاکہو کے ہمراہ مختلف احتسابی اداروں کو درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا تھا کے پاک چائنا ٹاؤن اسکیم 45 نادرن بائی پاس کراچی کے دانش مشتاق، سید ہاشم بخاری، جہانزیب عالم نے منافع کا جہانسہ دیکر کروڑوں روپے کی انویسٹ کرائی مگر نہ منافع دیا نہ لی گئی رقم واپس کی،
مدعی فرقان لاکہانی کا کہنا تھا کے مذکورہ اسکیم کی ایراضی کم ہے مگر اسکیم مالکان ایراضی زیادہ دکہا کر جعلی ویب سائیٹ پر شہریوں کو سستا قسطوں والا پلاٹ فراہم کرنے کے بہانے فراڈ کررہے ہیں اس سلسلے میں محمد فرقان لاکہانی کی لیگل ٹیم کے چئیرمین ایڈوکیٹ حبیب الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کے ان کے کلائنٹ سے جھوٹ کی بنیاد پر کروڑوں روپے لوٹنے والوں کیخلاف قانونی جنگ جاری ہے اس نے امید ظاہر کی کے معزز عدالت کے جج اور احتسابی ادارے انصاف فراہم کرینگے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار








