عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے گھر میں نامعلوم نوجوان گھس آئے

لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے گھر میں نامعلوم نوجوان گھس آئے-

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے سی سی ٹی وی فوٹیج شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر میں دو نامعلوم نوجوان گھس آئے ہیں فوٹیج میں دو کم عمر نوجوانوں کو جمائما کے گھر میں دیکھا جا سکتا ہے –

جمائما نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں، تو براہ مہربانی مجھے بتائیں-

جمائما کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور معروف شخصیات کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے-


جرنلسٹ یسری عسکری نے اسے خوفناک قراد یتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی قانون کے ذریعے تجاوز کرنے والوں کی شناخت کی جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارووائی کی جائے گی-


ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ ان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Comments are closed.