کراچی: جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پکڑی گئی، جہاں سے 40 ہزار ڈالر اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت ممتاز شوکت اور خالد ایوب کے نام سے ہوئی، جنہیں کلفٹن میں واقع جیولری شاپ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان جیولری شاپ کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے،چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 40 ہزار امریکی ڈالر اور 23 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزمان غیر ملکی کرنسی سے سونے کی خریدو فروخت کرتے تھے اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری
عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات
اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان








