بھارتی جنگی طیارے گرانے والا پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کس ملک کے ائیر شو میں شریک ہو گا،اہم خبر
بھارتی طیارے گرانے والا پاکستان کا طیارہ جے ایف 17 تھنڈر پیرس میں ائیر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر نے پیرس ایئر شو کیلیے ریہرسل شروع کردی ،پیرس ایئر شوکا انعقاد لا بورج پیرس میں17 سے23 جون تک ہوگا،شو میں جے ایف17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت سے دیکھا جا رہا ہے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا دستہ ایئر شو کیلیے2دن پہلے پہنچا ،شو میں جے ایف17 تھنڈر کی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ،ترجمان کے مطابق فرنچ ایر وا سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے سب سے بڑاایئر شوہے.
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی، بین الاقوامی میگزین پاک فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت کے ڈنکے پیٹ رہے ہیں۔ معتبر ملٹری ایوایشن ویب سائٹ دی ایویایشنسٹ کا کہنا ہے مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔ ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔