بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 شاندار، رنگا رنگ اور منظم تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی

ریلی کے دوران آف روڈ چیلنج مقابلے نہایت سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور رہے،مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں شریک ڈرائیورز نے غیر معمولی مہارت، رفتار اور جرات کا بھرپور مظاہرہ کیا،ریلی میں مجموعی طور پر 51 ڈرائیورز نے شرکت کی، جن میں دو خواتین ریسرز بھی شامل تھیں،مقابلے نہایت سخت اور تکنیکی چیلنجز سے بھرپور رہے، جس سے شائقین محظوظ ہوئے،اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،گورنر بلوچستان نے مختلف کیٹیگریز کے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا،ریلی کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی سول انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے،مؤثر سیکیورٹی انتظامات کے باعث ایونٹ نہایت پرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 نے موٹر اسپورٹس کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقہ کی مثبت شناخت اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا

Shares: