جھل مگسی:اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام

جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگار رحمت اللہ بلوچ )اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام ،
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں اقلیتی برادری کے خلاف جرائم میں اضافہ پر سماجی حلقوں میں شدید تشویش حکام بالا سے گنداواہ سے عوامی سماجی حلقوں نے اقلیتی برادری کو لوٹنے والے ملزمان کی گرفتاری اور اقلیتیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

عوامی وسماجی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گنداواہ کے اقلیت عدم تحفظ کی شکار ہیں 11 دسمبر 2023 کو اقلیتی تاجر انند رام کو گنداواہ بازار میں ان کی دکان میں گھس کر مسلح افراد نے تشدد کرکے 4 لاکھ 30 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،پھر 27 جنوری 2024 کو اقلیتی برادری کے جیولر نریش کمار اپنی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے مسلح افراد نے دکان میں گھس کر اسلحہ کی زور پر تشدد کرکے 8 لاکھ 80 ہزار نقدی 400 سو تولہ چاندی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ان واقعات میں ملوث افراد کی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

گنداواہ پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی اور اب تک ملزمانوں کا سراغ لگانے میں بھی گنداواہ پولیس نا کام رہی ہے،

ذرائع کے مطابق 27 اور 28 مارچ کو اقلیتی برادری کے کم سن ایک بچے اور بچی کو اغوا ٕ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کو شہریوں کی مداخلت پر چھوڑ دیا گیا گنداواہ انتظامیہ ایسے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے تاکہ اقلیتی برادری کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوکیونکہ اس وقت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی خوف ہراس میں زندگی بسر کررہے ہیں

گنداواہ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اوراقلیتیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ وہ آزادی سے بے خوف وخطراپنے معمولات زندگی بسرکرسکیں

Leave a reply