جھل مگسی گیس منصوبے پر دوبارہ کام شروع
او جی ڈی سی ایل نے جھل مگسی گیس منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی : جدید ترین گیس پراسسنگ پلانٹ جو یومیہ 13.7 ایم ایم ایس سی ایف گیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کے دوبارہ کام شروع کرنےسےبڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کوکچھ حد تک پوری کرنےمیں مدد ملے گی اس پلانٹ کی تنصیب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے اس علاقے میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت کرنا اور پیداوار کے عزم کی عکاس ہے۔
تیل اور گیس کی دریافت کے علاوہ او جی ڈی سی ایل علاقے میں فلاحی کاموں پربھی توجہ دے رہا ہے،کمپنی نے جھل مگسی میں ڈ ی ایچ کیو ہسپتال کو ایمبولنس فراہم کی ہے، علاوہ ازیں کمپنی نے پینے کے صاف پانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریورس اوسموسس (آر او) پلانٹ بھی نصب کیا ہے۔
پوپ فرانسس کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت
کمرشل آپریشنز کے علاوہ کمپنی نے تعلیم، صحت، پانی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں سماجی فلاح وبہبود کے کاموں کے ذریعے جھل مگسی میں مقامی آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےاپنےعزم کو بھی اجاگر کیا صحت کی سہولیات کو بڑھانے کی کوششوں کے طور پر او جی ڈی سی ایل نے جھل مگسی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو ایمبولنس فراہم کی ہے، اس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل نے پینے کے صاف پانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریورس اوسموسس (آر او) پلانٹ بھی نصب کیا ہے۔
اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی
کمپنی ملک میں توانائی کی ضروریات کو پوراکرنے اور کمیونٹی کی بہتری کے اقدامات کیلئے اپنے عزم کے ساتھ جھل مگسی کی سماجی و معاشی ترقی کیلیے فعال کردار ادا کررہا ہے، کمپنی کی کثیر جہتی سوچ جو قابل اعتماد توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور علاقہ مکینوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کیلیے وقف ہے، پاکستان کی انرجی سیکیورٹی اور پائیدار ترقی کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ہے۔