جھنگ باغی ٹی وی (نامہ نگارعظیم حمید)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے انسداد ڈینگی مہم پر بریفنگ دی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی بارے جائزہ بھی لیا گیا۔ڈی ایچ او نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ آوٹ ڈور اور ان ڈور سرویلنس جاری ہے, لاروا کی موجودگی کم ہو رہی ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے ،ان ڈور سرویلنس کر کے ڈینگی کا خاتمہ کیا جائے۔مچھر کی موجودگی والی جگہ پر سپرے بھی کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں۔ افسران کو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے از خود فیلڈ وزٹ کریں۔

Shares: