جھنگ : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ,اشیاءخرردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کیلئےمتحرک

جھنگ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عظیم حمید)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ,اشیاءخرردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کیلئےمتحرک
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہریوں کو اشیاءخرردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ سبزی منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اشیاءکی فروخت ضلع انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹس کے مطابق ہو رہی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاءخوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے کسی بھی عناصر کو مصنوعی مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کی شکایت پنجاب قیمت ایپ پر درج کروائیں تاکہ مہنگائی مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Leave a reply