جھانوی کپور کے بعد بھارتی کسانوں نے بوبی دیول کی فلم کی شوٹنگ کو بھی روک دیا

0
38

بھارت میں احتجاجی کسانوں نے اداکارہ جھانوی کپور کے بعد اداکار بوبی دیول کی پنجاب میں شوٹنگ رکوادی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بوبی دیول کی آنے والی فلم’لو ہوسٹل‘ کی ٹیم پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں شوٹنگ کے لیے پہنچی تاہم حکومت کے نئے ذرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ایک گروپ نے فلم کی شوٹنگ رکوادی۔

یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ضلع پٹیالہ کے علاقے دیوی گڑھ کے قریب میہون گاؤں کے ایک گھر میں فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی۔ پٹیالہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ہرمن پریت سنگھ نے بتایاکہ ڈیڑھ سو سے دو سو کے قریب کسانوں کا ایک گروپ شوٹنگ کی جگہ پر پہنچا اور شوٹنگ روک دی تاہم جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بوبی دیول وہاں موجود نہیں تھے۔

اس حوالے سے بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں بوبی دیول کی فلم کی شوٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ بوبی دیول یا ان کی فیملی کے کسی بھی فرد نے کسانوں کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

کسانوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے تعلق ہونے کے باوجود دیول فیملی نہ ہی ان کے ساتھ کھڑی ہوئی اور نہ ہی انہیں سپورٹ کیا۔

واضح رہےکہ بوبی دیول کی فیملی کے بھارتی حکومت بی جے پی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ ان کے بڑے بھائی اور اداکار سنی دیول بی جے پی کے ممبر اور گورداس پور سے پارلیمنٹ کے ممبرہیں جبکہ ان کی ان کی سوتیلی والدہ ہیما مالنی متھورا سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

خیال رہے کہ فلم’لوہوسٹل‘ ایک کرائم تھرلر فلم ہے۔ فلم میں بوبی دیول کے علاوہ وکرانت میسی اور سونیا ملہوترا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

کسانوں کے احتجاج نے اب بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی ہے اور ان کے حق میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اداکارہ میا خلیفہ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں جس کے باعث مودی حکومت کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے-

بھارتی کسانوں کا احتجاج: فلم تیسری بار تاخیر کا شکار،جھانوی کپور ممبئی واپس آ…

ریحانہ کے بعد ایک اور ہالی وڈ اداکارہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کردی

بھارتی کسانوں کا احتجاج: گوہر خان نےعالمی ستاروں پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کےحق میں بول پڑے

بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا…

ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا

Leave a reply