جھانوی کپور نے سری دیوی کی بائیوپک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

جھانوی کپور موجودہ نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شکل ہو، فیشن یا ان کی اداکاری کی مہارت، ہر چیز مداحوں کو پسند ہے۔ درحقیقت وہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ قابل قدر اداکاروں میں سے ایک بن گئی ہیں اور انہوں نے بار بار سلور اسکرین پرمشکل کرداروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. جھانوی کپور آج کل اپنے فلم ملی کی تشہیر میں مصروف ہیں. میڈیا سے گفتگو کے دوران ان جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی والدہ سری دیوی کی بائیوپک میں کام کریں گی تو انہوں نے جو جواب دیا آپ رہ جائیں گے حیران . انہوں نے کہا کہ میں‌اپنی والدہ کی بائیو پک میں کام نہیں کرنا چاہتی، وجہ بتانے کے لیے پوچھے جانے پر، جھانوی نے مسکراتے ہوئے

چہرے کے ساتھ جواب دیا، ”سر ابھی وہ بہت لمبا جواب ہے اور مجھے بہت بھوک لگی ہے اور مجھے اسٹیج پر رونا بھی نہیں ہے” یاد رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی وا؛لدہ کے انتقال کے بعد شوبز کیرئیر کا آغاز کیا . فلم ملی جس کی آج کل وہ تشہیری مہم میں مصروف ہیں اس میں وہ ایک نرس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے کردار کا نام ملی نوڈیال ہے۔ وہ نرسنگ گریجویٹ ہے لیکن ایک کیفے میں پارٹ ٹائمر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ٹریلر میں ملی کا اپنے والد اور سنی کوشل (اس کے بوائے فرینڈ) کے ساتھ بندھن دکھایا گیا ہے۔ سسپس تھرلر اس فلم کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔بونی کپور جھانوی کپور کے والد ہیں.

Comments are closed.