نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے گلیشیائی گلوف (Glacial Lake Outburst Flood) کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں کی کڑی نگرانی، فوری وارننگ، انخلا اور ہنگامی ردعمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں، سول ڈیفنس اور ایمبولینس سروسز کو بھی الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مشینری اور آلات کی دستیابی بروقت ممکن بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ حساس علاقوں میں مشقوں کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دریاؤں، نالوں اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں، جبکہ سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گلیشیئر کے قریب علاقوں میں ٹریکنگ یا سفر سے پرہیز کریں۔

مزید برآں، این ڈی ایم اے نے ہنگامی حالات میں سڑکوں کی بحالی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ایئر انڈیا کا پائلٹ پرواز سے قبل بے ہوش، فوری اسپتال منتقل

شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار

افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی رک گئی، پی او آر کارڈز میں توسیع زیر غور

را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف

Shares: