جھوٹے مقدمات میں الزامات کا جواب دے کر اگر آج سرخرو ہورہے ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے؟،مریم اورنگزیب

نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے الگ کیا گیا
maryam

لاہور: مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم نے الزامات لگنے پر عدالتوں کا سامنا کیا لیکن نو مئی جیسے واقعات کا نہیں سوچا، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ہمیں دھمکیاں دیتے تھے، چیئرمین نیب کو طیبہ گل کے ذریعے بلیک میل کیا گیا-

باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس نظام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اسے پورے ملک نے دیکھا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے الگ کیا گیا اور شہباز شریف کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں ڈالا گیا ، جب انہیں یہاں کچھ نہیں ملا تو اپنے ملک کی تضحیک کرنے کیلیے تو یہ "این سی اے” جا پہنچے اور انویسٹیگیشن کے دوران غیرقانونی دستاویزات وہاں بھیجی گئیں , لیکن وہاں کی عدالت ” این سی اے” سے بھی انکو منہ پر چپیڑ پڑی این سی اے نے بھی کہا کوئی کرپشن، منی لانڈرنگ نہیں ہوئی۔

سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن نے کہا کہ پچھلے 5 , 6 سال اس ملک کے نظام انصاف کیساتھ , پاکستان کے عوام کیساتھ اور پاکستان کے اندر اس وقت کی اپوزیشن کے ساتھ جو کھلواڑ ہوتا رہا وہ نہ صرف پورے پاکستان نے دیکھا بلکہ وہ تماشہ جان بوجھ کر ملک کی تضحیک کرنے کیلیے بین الاقوامی عدالتوں تک بھی لے جایا گیا-

9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا، شہباز شریف کو صاف پانی میں بلایا گیا، اور آشیانہ کے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا، گزشتہ روز شہبازشریف ایک بار پھرعدالتوں میں سرخروہوئے، پچھلے 6،5 سال ملک کے نظام انصاف کے ساتھ کہلواڑ کیا گیا، لیکن اب نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھورہا ہے تاثر دیا جا رہا ہے لاڈلے ہیں فیصلے حق میں آ رہے ہیں 7,7 سال کی پیشیاں , 2 ,2 سال کی قیدیں , سزائیں موت کی چکیاں , کال کوٹھڑیاں بھگت کر , جھوٹے مقدمات میں الزامات کا جواب دے کر اگر آج سرخرو ہورہے ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے؟-

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ صاحب جنہوں نے جس طرح پنجاب میں شہبازشریف صاحب کے وژن پہ عملدرآمد کیا چاہے وہ انرجی کے پروجیکٹس ہوں , چاہے وہ میٹر کے پروجیکٹس ہوں , چاہے وہ اورنج ٹرین کے پروجیکٹس ہوں , چاہے وہ ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس ہوں ان کی پنجاب میں مثال نہیں ملتی شہبازشریف کا ساتھ دینے پر احد چیمہ صاحب کو بھی گرفتار کیا گیا کل انکو بھی اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔

فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ چہرے جو وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گمراہ کرتے تھے، اگر کرپشن کی گئی ہو تو نو مئی جیسے معاملات ہوتے ہیں، سلمان شہباز پر کیس بنائے گئے کہ آف شورکمپنیاں بنائی ہیں، حمزہ شہباز، احدچیمہ کو 2،2 سال قید میں رکھا گیا، شہزاداکبر مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگا کر دیکھتا تھا، شہزاد اکبر کا نام لینے کو بھی اپنی بےعزتی سمجھتی ہوں، ان کو شرم نہیں آتی، آج یہ لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.