جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہیے،وزیراعظم

0
53
pm

وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہار تشکرکیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثنا اللہ کو انصاف دیا،جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہیے،رانا ثنا اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے،اللہ اور اس کے رسول کی قسمیں کھانے والے جھوٹوں کو آج اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے

واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست منظور کر لی ، بعد ازاں سماعت کے بعد عدالت نے رانا ثناء اللہ کو کیس سے بری کر دیا ،پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے حق میں بیان دے دیا انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا

رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا،رانا ثناءاللہ کی لاہور ہائی کورٹ سے 24 دسمبر 2019 کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی رانا ثناءاللہ اس کیس میں تقریبا چھ ماہ جیل میں قید رہے تھے رانا ثناء اللہ کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی 2019 کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا،

تحریک انصاف کے دور حکومت میں ن لیگی رہنماؤں پر مختلف مقدمے بنائے گئے تھے، اب ن لیگی رہنما بری ہو رہے ہیں، احسن اقبال کو احتساب عدالت نے بری کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ،حمزہ شہباز کو بھی لاہور کی مقامی عدالت نے بری کیا ہے، آج رانا ثناء اللہ بھی بری ہو چکے ہیں،

انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

 قرآن شریف کی جھوٹی قسمیں کھائی مگر آج ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا. مریم اورنگزیب

Leave a reply