سندھ ہائیکورٹ ،خواتین اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کا معاملہ ،اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا ، عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی پروگریس رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبری خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں ،ٹویٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا، درخواستوں کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی کر دی گئی،
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ یو ٹیوبر سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دئگر اداکارائوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا ،یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے ، اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،
پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا
ہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے