جماعت اسلامی کے دھرنے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پڑھائی،دھرنے کے شرکاء بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شریک ہوئے،لیاقت باغ میں نماز جنازہ ادا کی گئی،نماز جنازہ میں فلسطینی سفارت خانہ کے وفد اور جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی قائدین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے شہادت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سابق وزیراعظم فلسطین اتھارٹی اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا گیا ہے، ہمیں تاریخ کا سبق یاد ہے حماس کی یہ تحریک کبھی رکے گی نہیں، ہمیشہ شہید ایک نئے انقلاب کا عنوان بن جاتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی پاکستان کے دیگر شہروں میں نمازجنازہ ادا کی گئی، کراچی کے تاجروں نے بھی اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ٹمبر مارکیٹ خیبر چوک پر ادا کی جس میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی اور تاجروں نے شرکت کی ، حیدرآباد کے اسٹیشن روڈ پر بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ایبٹ آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ ایوب میڈیکل کالج کے زیر اہتمام اسماعیل ہنیہ شہید کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی،لاہور مال روڈ مسجد شہداء کے باہر اسماعیل ہانیہ شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی،

Shares: