گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس، وفاقی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

0
40

گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے معاملے میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، مقدمات کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے، جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو جلد سماعت کیلئے لگایا جائے.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم اس معاملےپرمکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھے، 208ارب روپے معاف کرنے سےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے، گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سرچارج کے حوالے سے حقائق بتاناضروری ہیں، قومی خزانےکی حفاظت کی ذمہ داری خودلی ہے،کسی کونہیں نوازاجائےگا،

Leave a reply