آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات کئے گئے ہیں

گودی میڈیا پر آپریشن سندور کی کامیابی کا شور مچانے والی مودی سرکار لوک سبھا میں مکمل خاموش ہے،آپریشن سندور کی تفصیلات نہ ملنے پر بھارتی لوک سبھا اراکین نے مودی سرکار کا پیچھا نہ چھوڑا،ایم پی اکھلیش یادو نےطنزیہ سوال کیا کہ جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے ، بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں جو ہمارے بہترین طیارے تھے آپریشن سندور میں کتنے اڑے

آپریشن سندور کے دوران نقصانات پر پردہ پوشی نے نااہل مودی سرکار کو کہیں کا نہ چھوڑا ،آپریشن سندور میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے 6بھارتی طیارے زمین بوس کیے ،بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور کے نقصانات پر سوالات پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف ہے

ہر محاذ پر ناکامی، ہر فورم پر خاموشی، مودی سرکار کا جھوٹا دیش بھگتی بیانیہ بے نقاب
مودی سرکار کی جنگی اور سفارتی ناکامیوں اور پارلیمنٹ میں حقیقت چھپانے کی ناکام کوششوں نے عوامی اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا،آپریشن سندور ہو یا مہادیو، ہر محاذ پر مودی سرکار کی ناکامی بے نقاب ہو چکی ہے ،پارلیمانی اجلاس بھی حقیقت چھپانے میں ناکام رہے،پارلیمنٹ میں اپنے ہلاک ہونے والوں کو فراموش کر کے مودی سرکارنے نام نہاد دیش بھگتی کی حقیقت بے نقاب کر دی،شبھم دویدی کی اہلیہ ایشانیا دویدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں "طویل تقریر کی، مگر ان 26ہلاک ہونے والوں کا ذکر تک نہ کیا جنہوں نے وطن پر قربانی دی”،سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے ہلاک ہونے والوں کو بھلا دیا، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کا شکریہ جنہوں نے ان کو پارلیمنٹ میں یاد رکھا، جنگ بندی روکنے کا فیصلہ صرف بھارت کو کرنا چاہیے تھا، کسی تیسرے فریق کو نہیں،

ایشانیا دویدی کا شکوہ بھارت کی ان ہزاروں ماؤں، بیویوں اور بیٹیوں کی آواز ہے جنہیں مودی سرکار نے نظرانداز کیا،جان بحق کے ورثا نے مودی سرکار کی خاموشی پر سوال اٹھا کر جھوٹے جنگی بیانیے کی اصلیت سامنے رکھ دی،پہلگام فالس فلیگ کے ثبوت پیش کرنے کے بجائے مودی سرکار مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جو خود ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے،آپریشن سندور کی شکست کے بعد مودی سرکار نے عوامی اعتماد بحال کرنے کے بجائے خاموشی اور سیاسی بچاؤ کا راستہ اختیار کیا

Shares: