جن لوگوں نے ایوان بالا کو داغدار کیا ہے آج وہ لانگ مارچ کی باتیں کر رہے ہیں
تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف نتائج ضرور آئیں گے،

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنا رہے ہیںسابق وزیراعظم نے اپنے صاحبزادے کے ساتھ مل کر قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیری ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ آئندہ ہفتے اس درخواست کو بھی سنا جائے اور جلد فیصلہ کیا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف نے کہا کہ ان لوگوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، اس کے نتائج ضرور آئیں گے، جن لوگوں نے ایوان بالا کو داغدار کیا ہے آج وہ لانگ مارچ کی باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے 23 سال قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، قانون سازی بھی ہو رہی ہے اور آرڈیننس کا اجرا ہمارا استحاق ہے

انہوں نے کہا کہ صحافی ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن کسی کو اس طرح کیچڑ اچھالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہمارے وکلا الیکشن ایکٹ، قانونی فیصلے الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے، ہمارے منشور کا حصہ ہے، اس وقت تک لڑائی لڑیں گے جب تک کرپشن کا نظام ختم نہیں ہوتا

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا کہ ہم نے 3 مارچ سے قبل الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ دھاندلی ہونے جاری ہے، سب نے دیکھا کہ کس طرح ضمیروں کی منڈیاں لگا کر ووٹیں خریدی گئیں، الیکشن کمیشن کو بتائیں گے کہ اس پٹیشن کو سال ہونے والا ہے، ہمارے مخالفین التوا کے پیچھے چھپ رہے ہیں، کبھی حاضر نہیں ہوتے اور کبھی تحریری جواب جمع نہیں کراتے۔کنول شوذب نے کہا کہ جب تک فیصلہ نہیں ہوگا ہم الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، اسی دھاندلی کا راستہ روکنے کیلئے حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشنینوں کا نظام لارہے ہیں، ہم دھاندلی کے تمام راستے بند کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے، ہمیں یہاں پیش ہوتے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے، مقصد ووٹ کو عزت دینا ہے

پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت عالیہ حمزہ نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی بولیاں لگائی گئیں، دوہری شہریت پر ہمارے لوگ نااہل ہوتے ہیں تاہم ہمیں تاریخیں مل رہی ہیں، یوسف رضا گیلانی اور ان کا بیٹا الیکشن کمیشن نہیں آئے لیکن ہم ہر پیشی پر باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی کڑیاں اسی معاملے کے ساتھ جڑی ہیں، ووٹ کو عزت دینے کے وعدے اپوزیشن نے کئے تھے اور اسے ہم نبھا رہے ہیں، عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ووٹ کی بالادستی اور ایوان کے تقدس کے لئے آخری دم تک لڑیں گے، انتخابی مہم، شہریت پر نااہل کرنا زیادہ ضروری ہے یا ووٹ کا تقدس پامال کرنا اور ضمیر خریدنے پر نااہلی لازمی ہے

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Shares: