جن لوگوں نے یہ کیا یا پشت پناہی کر رہے ہیں، اس کو بے نقاب ہونا چاہئے،خواجہ آصف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جن لوگوں نے یہ کیا یا پشت پناہی کر رہے ہیں، اس کو بے نقاب ہونا چاہئے، آج پنجاب میں ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے واردات ہوئی، اسکے بعد تھانے، سٹاف بدلا جا رہا ہے کیوں؟ اگر واقعہ کو سیاست کی نذر کیا گیا تو تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں تحریک انصاف لانگ مارچ حملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے واقعہ پر جے آئی ٹی بنائی جائے، ملزم کے بیان سے لگتا ہے عمران خان پر حملے کے پیچھے مذہبی جنون ہے،لانگ مارچ کے دوران 4 افراد شہید ہو چکے ہیں،
عمران خان جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا ، خواجہ آصف pic.twitter.com/Xp3wJrAbqT
— PMLN Facebook Team (@PmlnFbTeam) November 4, 2022
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شروع ہونے سے پہلے ہی خونی مارچ کی آوازیں بلند ہو رہی تھیں ،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی، کسی گارڈ نے بھی فائر کیے، ساری دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے کہ واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا؟
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی ،پنجاب پولیس کی کسٹڈی میں ملزم تھا ویڈیو کیسے باہر آئی، سیاست میں انتشار مناسب نہیں،2013 کے بعد سیاست کو گندہ کیا گیا،عمران خا ن کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں اسی نظام کے تحت مجھے زیادہ سزا دی،ایک دفعہ بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں بھیجا،ہم اپنے اداروں کے ساتھ ہیں ،دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا
عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو
عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا
لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی