جناح اسپتال کا ہیلی پیڈ ایئرایمبولینس کے لیے 20 برس بعد بحال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کراچی کا ہیلی پیڈ ایئر ایمبولینس کے لیے بحال ہوگیا
سندھ حکومت کے ہیلی کاپٹر نے جناح اسپتال کے ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کی ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح اسپتال میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت دے دی، جس کے بعد آج ہیلی کاپٹر نے آزمائشی لینڈنگ کی، اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو جناح اسپتال لایا جا سکے گا،
سربراہ جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں ایئر ایمبولینس کیلیے ہیلی پیڈ فعال کر دیا گیا ،دودہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹرہیلی پیڈ پراترا ہے،سرکاری اورنجی ہوائی ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جاسکیں گے،
واضح رہے کہ جناح ہسپتال شہر قائد کراچی کا بڑا سرکاری ہسپتال ہے جہاں مریضوں کا رش ہوتا ہے اور نہ صرف کراچی بلکہ اندرون سندھ سے بھی مریض جناح ہسپتال علاج کے لئے آتے ہیں