لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں علیمہ خانم اور عظمی خان کے خلاف مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اس سماعت میں پولیس نے دونوں خواتین کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور قرار دے دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔ تفتیشی افسر کے اس بیان کے بعد، جناح ہاؤس کیس میں عمران خان کی بہنوں نے اپنی عبوری ضمانتیں واپس لے لی۔

عدالت نے پولیس کی رپورٹ اور تفتیشی افسر کے بیان کے بعد کیس کی مزید کارروائی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔یہ کیس 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے درج کیا گیا تھا، جس میں مختلف افراد پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔نومئی کے مقدمات میں ملزمان گرفتار ہیں تو کئی ضمانتوں پر ہیں.

Shares: