باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد عمران خان لاہور ہائیکورٹ گئے، جہاں ایک جج نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی، عمران خان عدالت میں کیس کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی ہے
عمران خان نے لاہور میں جناح ہاؤس پر ہونیوالے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں ، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کررہا ہے، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی،عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اپنا گھرکھول کردکھا دیا دہشتگردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، 7 ہزار لوگوں کو گرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہو جائیں گے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل میں کہا ہے کہ اقتدار میں ملک کی بدنامی کرائی اور اقتدار سے باہر بھی ہر اعمال اور حرکت سے ملک کی بدنامی ہی کرائی سعودی عرب کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر ، سائیفر کا جھوٹ گھڑ کر ملک کی بدنامی کرائی ،اقتدار سے نکل کر قومی اداروں، شہداء کی یادگاروں پر حملے کرکے ملک کی بدنامی کرائی ،9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، اعتراف جرم کرو، زمہ داری قبول کرو،مذمت سے 9 مئی کا جرم چھپ سکتا ہے اور نہ ہی مجرم ،تسلیم کرو کہ 9 مئی کی کھلی دہشت گردی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم ماسٹر مائنڈ تھے اور تم نے منصوبہ بندی کی ،تسلیم کرو کہ تم نے ہسپتال سکول مساجد ایمبولنس اور کور کمانڈر کا گھر جلانے کی منصوبہ بندی کی ،مذمت نہ کریں دہشت گردی کے مرکز زمان پارک میں چھپے دہشت گرد قانون کے حوالے کریں ،پولیس پر پڑول بم، گولیاں اور پتھر برسانے والا صرف مذمت کر کے جان نہیں چھڑا سکتا ،ریاست پہ حملہ کرنے والوں کو سزا دینا، دنیا میں کہیں بھی کسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ،ہسپتال ، سکول ، مریضوں پہ حملے کر کے ایمبولنس، بے زبان جانوروں کو زندہ جلانا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ،ان وحشیوں کو سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں .فاشسٹ کے ہاتھوں بہو بیٹیوں بہنوں کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی .طیبہ گل کو اغوا کرکے وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی صحافیوں کو سچ بولنے پر قید کرنا ، گولیاں مارنا ، اغوا کرنا پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی ،ہزارہ کے مظلوم شہدا کے لواحقین کو "جنازوں سے بلیک نہیں ہوں گا” کہنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی