ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسکولزاور کالجز کے نوعمر لڑکوں کے ساتھ جنسی درندگی کے کیس کی سماعت ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق پولیس کانسٹیبل ملزم شہزاد کے 3 ساتھی ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہوئیں‌ تو پولیس کی کوتاہی پر تینوں ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے، ملزمان کے فرار پر سیشن کورٹ میں کھلبلی مچ گئی، مفرور ہونے والے ملزمان میں صہیب ستی ، شاہ زیب ستی اور حماد ملک شامل ہیں، ملزمان پراسکولزاورکالجزکے نوعمرلڑکوں کےساتھ جنسی درندگی کاالزام تھا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد باسط علیم نے ضمانتیں مسترد کیں، اس کیس میں ایڈووکیٹ عمرعلی ستی اورسردارخضرایڈووکیٹ نےمدعی کی جانب سےدلائل دیے،

مقدمےکاایک ملزم شہزادپہلےہی ضمانت خارج ہونےپراڈیالہ جیل میں قید ہے،

Shares: