جنسی ہراسگی کے کیس میں ایئر یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالوہاب موتلہ کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے اور انہیں دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

باغی ٹی وی نے وفاقی محتسب کی جانب سے اس فیصلے کی کاپی حاصل کر لی گئی ہے۔ یہ سزا ورک پلیس ہراسمنٹ قانون 2010 کے تحت دی گئی ہے، جس میں پانچ لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو اور پانچ لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایئر یونیورسٹی کی مجاز اتھارٹی کو 14 دن کے اندر اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔ یونیورسٹی کو سزا کے عمل درآمد کی رپورٹ بارہ نومبر کو وفاقی سیکریٹریٹ میں جمع کرانی ہوگی۔ایئر یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس وقت رجسٹرار عبدالوہاب موتلہ برطانیہ میں موجود ہیں،

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ایک خودمختار نیم عدالتی قانونی ادارہ ہے جو خواتین کو کام کی جگہ پر ہرسانی سے بچانے کیلیے 2010 میں متعارف کرائے گئے قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس ادارے کا بنیادی مقصد افراد کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانا ہے۔

یہ فیصلہ نہ صرف متاثرہ خاتون کے لئے ایک مثبت قدم ہے بلکہ یہ کام کی جگہوں پر ہراسگی کے خلاف مضبوط پیغام بھی ہے۔ ورک پلیس ہراسمنٹ قانون 2010 کے تحت دی جانے والی یہ سزائیں اس بات کی نشانی ہیں کہ ادارے اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھ رہے ہیں اور خواتین کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ اقدام دیگر اداروں کے لئے بھی ایک مثال قائم کرے گا، تاکہ وہ بھی ہراسگی کے معاملات میں سختی سے کارروائی کریں۔

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

Shares: