جنسی زیادتی کے الزامات ،برطانوی شہزادے کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا
جنسی زیادتی کے الزامات برطانوی شہزادے کو مہنگے پڑ گئے،الزامات عائد ہونے کے بعد برطانوی شہزادے اینڈیو کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا گیا ہے
بیکھنگم پیلس کے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ شہزادے اینڈریو سے تمام عسکری اعزازات اور شاہی مرتبے واپس لے لئے گئے جس کے بعد یہ اعزازات ملکہ کو واپس چلے گئے ملکہ برطانیہ کی منظوری کے بعد شہزادے کو شاہی اعزازات سے محروم کیا گیا شہزادہ ایک عام شہری کے طور پر کیس کی پیروی کریں گے اور انہیں "کوئی عوامی ذمہ داریاں نبھانے” کی اجازت نہیں ہوگی۔
A statement from Buckingham Palace regarding The Duke of York: pic.twitter.com/OCeSqzCP38
— The Royal Family (@RoyalFamily) January 13, 2022
قبل ازیں امریکی عدالت نے برطانوی شہزادے اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کردیا برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پرنس اینڈریو کو 2001 میں ایک خاتون ورجینیا جیفری کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹس کے مطابق پرنس اینڈریو کے وکلاء نے 2009 میں جیفری ایپسٹین کے ساتھ دستخط شدہ ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہیے لیکن نیویارک کے جج لیوس کپلن نے فیصلہ سنایا کہ کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔ ورجینیا جیفری نے پرنس اینڈریوپر جنسی زیادتی کاالزام لگایاتھا جبکہ کیس کےاہم ملزم ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔
دوسری جانب پرنس اینڈریو نے ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا تاہم امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ 61 سالہ ڈیوک آف یارک کے خلاف کیس کی سماعت اب اس سال کے آخر میں ہو سکتی ہے۔امریکی عدالت کے فیصلے پر ورجینیا جیفری نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پرنس اینڈریو کی اس مقدمے کو خارج کرنے کی کوشش کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی ہوگی
گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار
مسجد کا خادم گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کر کے فرار
گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان
چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت
چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا