جنسی زیادتی کے ملزم کو ورثاء نے کچہری میں گولی مار دی
قصور زیادتی میں ملوث افراد کو سر عام سزا دینے کے عوامی مطالبے کو حکومت کی جانب سے پورا نہ کرنے پر شہریوں نے سزا دینے کا خود فیصلہ کر لیا
قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص کے گاؤں ویر ہٹھاڑ کے رہائشی اسلم نامی شخص کو پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار قصور میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا،اسلم عرف ملنگی نامی شخص پر تھانہ کھڈیاں میں چند روز قبل بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا آج صبح پیشی کے دوران بچی کے ورثہ نے ملزم کو گولی مار کر قتل کر دیا گولیوں کی تر تھراٹ سے کچہری میں خوف ہراس پھیل گیا،پولیس نے ملزم یٰسین کو اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ،بچی کے ورثہ کی طرف سے ہونی والی فاٸرنگ کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ڈی ایچ کیو قصور منتقل کر دیا گیا ہے،اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ بار قصور کے صدر مہر محمد سیلم ایڈوکیٹ نے سکیورٹی اداروں کی نااہلی کے خلاف فوری طور پر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے،جاری نوٹس میں تمام وکلاء حضرات سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا کہا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے مقامی پولیس تھانہ کھڈیاں خاص کی جانب سے زیادتی میں مبینہ ملوث ملزم کو ریلیف دیا گیا،مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم نے ضمانت کروا لی،اس کے بعد بچی کے ورثہ سے ناروا سلوک رکھا گیا جس سے دل برداشتہ ہوکر بچی کے ورثہ نے آج ملزم کو گولی مار کر قتل کر دیا