تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے
زرتاج گل گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں، اس موقع پر زرتاج گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نومئی کے مقدمات میں جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں،میں چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے ایک دن یہیں پر ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا،میری سیاست میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے مجھے سب سے زیادہ تکلیف ہوتی اپنے اداروں کے نقصان پر اور تکلیف ہوتی ہے لیڈر عمران خان پر جسے ناحق قید میں رکھا ہے.پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں یوتھ سوشل میڈیا استعمال کرتی ہے اگر آپ انہیں ڈیجیٹل دہشتگرد کہیں گئے تو اس سے یوتھ اور اداروں کے درمیان مزید فاصلے بڑھیں گے