مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: قصابوں کا سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، شہری مشکلات کا شکار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قصابوں...

گورنر خیبر پختونخوا کا دورہ صوابی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے کی تعزیت

صوابی: گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے جماعت...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے-

باغی ٹی وی : سلمان خان جنہوں نے حال ہی میں رومانوی ایکشن فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کیا ہے وہ جلد ہی رجت شرما کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں نظر آئیں گے پروگرام کی شیئر کی گئی ایک پروموشنل ویڈیو میں سلمان خان اپنی محبت کی زندگی کے بارے میں بات کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان


آپ کی عدالت کے میزبان رجت شرما نے اداکار پر ان کے ’موو آن‘ تبصرے کے بارے میں مذاق اڑایا جو دبنگ اداکار نے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیا جس کے جواب میں سلمان خان نے ہنستے ہوئے صرف اتنا جواب دیا کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

سلمان خان کی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے ساتھ ملاقات

پرومو کے ایک اور حصے میں میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ ان دنوں آپ کی جان کون ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں ان دنوں صرف ’بھائی‘ ہوں جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے میں کیا کروں؟-

کپل شرما نے کامیڈی کس سے سیکھی علی ظفر نے بتا دیا