وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں قومی خزانے کو بہت بے دردی سے لوٹا گیا۔ اس حولے سے بہت اہم ستاویزات ہم نیب کے حولے کرنے لگے ہیں ،کرتوت اورالزام دیکھ کرگرفتاری کاپہلےسےبتا سکتا ہوں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ جو میرے کام ہیں کر رہا ہوں، مشکلات سے گزر رہے ہیں، وہ سابقہ حکمرانوں کی چوریوں کی وجہ سے گزر رہے ہیں. قانون نے کیا کرنا ہے، عوام نے کیا کرنا ہے آنے والے ہفتوں میں سب کے سامنے آ جائے گا.جس طرح کے کرتوت ہوں گے اس طرح کا انجام ہو گا
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی تعصب کا شکار ہے، بارش کی وجہ سے بلدیہ کا برا حال ہے، وفاقی حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن ہم ان کو نقد پیسے نہیں دے سکتے، جتناصوبےکاحق بنتاہےاتناتوپیسہ ہم دےچکےہیں ،اگر بارش ہوتی ہے تو تباہی ہوتی ہے اور پانی نہ آئے تو بھی تباہی ہوتی ہے، ہم نے سندھ حکومت کو پیسے دیئے لیکن انہوں نے کھا پی لئے اور سود پر دے دئیے. گزشتہ 10سال میں ملکی خزانےکوبہت نقصان پہنچایاگیا
وفاقی وزیر آبی وسائل نے مزید کہا کہ نالوں کی صفائی نہ ہوناپیپلزپارٹی کی ناکامی ہے جنہوں نےپیپلز پارٹی کوووٹ دیاہےان کوسوچنے کی ضرورت ہے،