جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ پڑھ کر سنایا
0
38
pti

لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کا معاملہ ،عدالت نے جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ قائم جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں خارج کردیں جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ پڑھ کر سنایا –

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ زمان پارک کےواقعات پرپی ٹی آئی ورکروں کےخلاف دہشت گردی کےبےبنیادمقدمے بنائے گئے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ چار سوسے زائد پی ٹی آئی ورکرز کےمسلح ہونے کی اطلاعات تھیں مسلح افراد نے پولیس پرحملہ کرکےافسروں کو زخمی اور املاک کونقصان پہنچایا۔

شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

واضح رہے کہ فواد چوہدری، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھاعدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا-

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

مسلم لیگ ن آفس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں …

Leave a reply