برطانوی فلم پروڈیوسر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو گئی۔
باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اس فلم اور اس کی کہانی کے متعلق معلومات کو مخفی رکھا جا رہا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ’کامیڈی لو سٹوری‘ ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی میں بھی جمائما اور عمران خان کی طرح لڑکی برطانوی دارالحکومت سے ہوتی ہے جبکہ لڑکا جنوبی ایشیا سے ہوتا ہے-
فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو رہی ہے جس میں 31 اداکارہ للی جیمز، 32سالہ اداکارہ شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔
خیال رہے کہ شیکھر کپور مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اس سے قبل انہوں نے سن 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔