جموں کشمیر میں شیعہ سنی تقسیم کی کوشش،صلاح الدین نے خبردار کر دیا

0
53

جموں کشمیر میں شیعہ سنی تقسیم کی کوشش،صلاح الدین نے خبردار کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی نئی چال، جموں کشمیر میں شیعہ سنی فسادات کرنے کی مذموم کوشش سامنے آئی ہے

بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو گولی سے بھی نہ دبا سکی تو ایک اور چال چلنا شروع کر دی، مودی سرکار اور اسکے گماشتوں نے جموں کشمیر میں فرقہ واریت کو ہوا دی اور اب شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں کو آپس میں تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے، حریت کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے چند روز بعد ہی مودی سرکار کے ایجنٹ جموں‌کشمیر میں متحرک ہوئے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش تیار کی،

اس ضمن میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف جب کہ پوری ریاست خاک و خون میں لت پت ہے۔ بھارتی ظلم و جبر انتہا پر ہے،پوری ریاست ایک جیل خانے میں تبدیل ہوچکی پے۔ان حالات میں مناظرہ بازی بھارتی سازش نہیں تو اور کیا ہے۔

کشمیری شعراء کی آوازیں بھی دم توڑنے لگیں، نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری ریاست ایک جیل کی صورت اختیار کرچکی ہے،بھارتی ظلم و جبر انتہا پر ہے۔ہر طرف کرب و بلا کے مناظر ہیں۔شعار اسلام پر حملے جاری ہیں۔ مساجد پر تالے اور قبرستانوں پر پہرے لگائے گئے ہیں۔ان سخت ترین حالات میں بھی کشمیری قوم اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیا نہیں اور وہ ہر وار سہہ رہی ہے۔انہی حالات میں بعض بے ضمیر اورعاقبت نااندیش لوگ شیعہ سنی مناظرہ کرنے کا فیصلہ کرکے بھارتی خاکوں میں رنگ بھرنے کی کوششوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ایسے نام نہاد مذ ھبی ٹھیکیدار دانستہ یا نادانستہ بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طالبان کے پوسٹر، کیا طالبان غزوہِ ہند شروع کر رہے؟

چین آیا، چین آیا، کشمیری بھارتی فوج کو چین سے ڈرانے لگے

جہاد کونسل کے سربراہ نے واضح کیا کہ ایسی حرکات اسلام دشمنی اور تحریک دشمنی کے زمرے میں آتی ہیں۔ایسے لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ان حرکات سے باز آئیں ورنہ حریت پسند اور اسلام پسند قوم انہیں معاف نہیں کرے گی اور انہیں عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔

چین کشمیری مجاہدین کی مدد کرنے لگا؟ بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی

Leave a reply