سینئر قانون دان اعتزاز احسن نےلاہور میں وکلاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیئے،
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے تو14 مئی کو الیکشن ہوں گے، جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے،یہ معاملہ انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے اب اس ادرے کا مل کر کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے ،اس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے ،عدلیہ اور پارلیمان میں ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے، عدلیہ کے فیصلہ پر پارلیمانی تشریح کی جارہی ہیں،ہم جس چیز کو احساس نہیں کر رہے کہ ہم کونسی قوم ہیں، ہم اب اتنے برے قرضے میں پھنس چکے ہیں آنے والی چار نسلوں کی کمائی ہم نے کھا لی اور ڈکار بھی نہیں مارا،یہ قرضے ہماری نسلوں نے دینے ہیں جو ہم کھا چکے ہیں،بڑے بڑے ادارے ایک دوسرے کے دست و گریبان ہیں،اب ایسی باتیں ہورہی ہیں 5 رکنی بنچ تھا سات رکنی بنچ تھا یہ باتیں ہورہی تھی،انہوں نے کسی پر نہیں ماننا تھا،الیکشن کرو سارا معاملہ حل ہو جائیگا ،اصل مسلہ یہی ہیں اس سے دھیان تبدیل کرنے کے لیے یہاں وہاں کی باتیں کر رہے ہیں، ہمیں مل کریہ سوچنا ہےکہ کیا آئین اور قانون کی بالدستی ہونی ہے یا نہیں کور ایشو یہ ہے کہ کیاپنجاب اور کے پی میں انتخابات نوے دن میں ہونے ہیں یا نہیں ،
سردار لطیف کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداد میں ادارے ایک دوسرے سے متصادم ہیں قوم عجیب تذبذب میں مبتلا ہیں ہم نے سوچا مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کو اکٹھا کر کے کچھ لائحہ عمل ترتیب دیں ہر ایک پاکستانی اس ملک کی ترقی چاہتا ہے آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی میں پاکستان کی مضبوطی ہے
خواجہ طارق رحیم نے گول میز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں لمبی بات نہیں کرنا چاہتا جو ٹاپک سے ہٹ کر ہو،اج آئین کی پاسداری نہیں کی جارہی ،پارلیمنٹ کو یہ حق نہیں کہ وہ ایسا قانون بنائے کہ وہ سپریم کورٹ میں دخل دے ،اج ہم وکلا آئین کی بلادستی کے لیے کھڑے ہیں ،ہم اس پارلیمنٹ کو ماننے کو تیار نہیں
صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے ہم اپنا کردار ادا کریں، انہیں بات چیت ہر لائیں ہم یہ نہیں کہہ سکتے اسکو نہیں مانتے اگر آپ کہیں کہ آپ آئین کو نہیں مانتے تو آپ حلف کیخلاف ورزی کر رہے ہیں اگر آپ الیکشن کی مدت بڑھانا چاہتے ہیں تو آئین میں ترمیم کر لیں الیکشن کی تاریخ پر ساری سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں کوئی قانون سازی ایسی نہیں ہو سکتی جو سپریم کورٹ کے اختیار کو کم کرے اس جنگ کا نقصان اس ملک کو ہو رہا ہے، اس ملک کے عوام کو ہو رہا ہے سپریم کورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی خود مختاری کیلئے کھڑے ہیں ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ان لوگوں کو بٹھائیں
سابق جسٹس شبر رضا رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا پارلیمنٹ کو خطاب خوش آئند ہے۔ ریاست اپنے اختیارات منتخب لوگوں کے ذریعے سے استعمال کرے گی۔ یہ ہمارے آئین میں درج ہے۔ ہماری عدالتوں نے پارلیمانی طرز حکومت کے حق میں متعدد فیصلے دئیے۔پارلیمانی نظام حکومت میں وزیراعظم وفاق اور صوبے میں وزیراعلی کے افسسز اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ آئین میں اسمبلیوں کی مدت اور اسکے جلد تحلیل کے بارے میں واضح طور پر لکھا ہے۔ آئین میں لکھا ہے کہ اگر اسمبلی اپنی مدت مکمل کرنے سے پہلے تحلیل ہو جائے تو 90 روز مین انتخاب ضروری ہیں۔
جیورسٹس کانفرنس سے سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کرے کسی کے ہاس گنجائش نہیں ہے کہ وہ عدالتی فیصلے سے باہر نکل سکے آئین کے تحت انتظامی ادارے سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل درآمدکرنے اور کرانے کے پابند ہیں جویہ بات کررہے ہیں کہ عمل نہیں کرنا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ہم سب سے پہلے وکیل ہیں پھر ہماری ہمدردیاں کسی بھی سیاسی جماعت کےساتھ ہیں آئین نہ ہوتو وکالت کےپیشے کا جواز نہیں رہ جاتا
پاکستان میں آئین کےتقدس اور عدلیہ کی آزادی کے موضوع پر راونڈ ٹیبل کانفرنس ،سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ سمیت دیگر سینئر وکلاء پہنچ گئے خواجہ طارق رحیم، آفتاب باجوہ، ربیعہ باجوہ شرکت کیلئے پہنچ گئے ،سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ، کرامت نذیر بھنڈاری، چودھری اکرام گوندل ایڈووکیٹ بھی کانفرنس میں شریک ہیں سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن جہانگیر جھوجھہ بھی گول میز کانفرنس میں شریک ہیں ،سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور، سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن مقتدر اختر شبیر بھی کانفرنس میں شریک ہیں،جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال بھی گول میز کانفرنس میں شریک ہیں،سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر بھی کانفرنس میں پہنچ گئے
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی