جو عورت والدین کو ٹھکرا سکتی وہ ایک دن تمہیں بھی ٹھکرا دے گی ،برطانوی کھلاڑی کو کس نے دیا جواب؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فلک شیر چیمہ کا کہنا تھا کہ استاد جوفرا آرچر تیز گیند والے، غرب ہندی ثم برطانوی، اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تائید فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خاتون اپنے والدین کو ٹھوکر پہ رکھتی ہے… اور آپ اسے خاتونِ خانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ــــــ تو یاد رکھیے کہ اس کا اگلا نشانہ آپ ہی ہیں۔
فلک شیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ جوفرا آرچر جس معاشرے میں رہتے ہیں ، وہاں کے حساب سے یہ ایک ٹھیک ٹھاک غیر فیمینسٹانہ ، بلکہ "غیر انسانی” سمجھا جانے لائق رویہ ہے ، لیکن سچ تو پھر منہ سے نکل ہی جاتا ہے
استاد جوفرا آرچر تیز گیند والے، غرب ہندی ثم برطانوی، اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تائید فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خاتون اپنے والدین کو ٹھوکر پہ رکھتی ہے… اور آپ اسے خاتونِ خانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ــــــ تو یاد رکھیے کہ اس کا اگلا نشانہ آپ ہی ہیں۔
جاری… pic.twitter.com/ZCkuN4qf6X— Falak Sher (@nawayaynay) May 21, 2020
ایک اور ٹویٹ میں فلک شیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ فقیر آرچر صاحب کے اس "قول زریں” سے لبرٹی لیتے ہوئے اور اینٹی فیمینزم ہونے کی "ملامت” سے بچنے کے لیے لگے ہاتھوں خواتین کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں ، کہ آپ بھی دیکھ لیجیے کہ "محترم ” کے چلن کیا ہیں ، اپنے اماں ابا اور اردگرد کے لوگوں کو وہ اپنی زندگی میں کیا حیثیت دے رہے
— Jofra Archer (@JofraArcher) May 21, 2020
ایک اور ٹویٹ میں فلک شیر کا مزید کہنا تھا کہ مختصر یہ کہ اخلاق کیسے ہیں اور یاد رہے اخلاق صرف زبان نہیں ہوتی ۔۔۔پھر اندازہ لگا لیجیے کہ یہ بندہ آپ سے کیا سلوک کرے گا… کیونکہ زلف کی طوالت و سیاہت اور صاحب کی وجاہت کا اثر کامل چند ماہ ہی رہتا ہے. مابعد دونوں کی اصل طبیعت و تربیت کے مابین معاملہ جاری رہنا ہوتا ہے ــــــــــ تو احتیاط، کہ نازک ہے بہت کام "ویاہ” کی اس کاریگری کا