جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ مختص کی جائے،تاجر رہنما

0
50

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تاجر رہنما شیخ جمشید نے عدالتوں سے درخواست کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے لیے جگہ مختص کی جائے۔

باغی ٹی وی : نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جمشید نے کہا کہ جو بھی جتھہ آتا ہے وہ اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے لیکن ضروری ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے داخل ہونے والوں کو پریڈ گراؤنڈ سے آگے نہ آنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رہنے والوں اور کاروبار کرنے والوں کے بھی کچھ حقوق ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کون کرے گا؟جب بھی اسلام آباد میں احتجاج ہوتا ہے تو آبپارہ اور بلیو ایریا بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں، حکومت کی جانب سے شیلنگ کرنے کے بھی ہم حق میں نہیں ہیں۔

تاجر رہنما نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا سکتے ہیں، کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو شہر کے باہر مخصوص جگہ دی جائے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہر طرح کے لوگ آتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس سے نمٹنے کے لیے 30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے جن پر یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ…

سیکیورٹی پلان کے تحت 30 ہزار کے قریب اہلکاراسلام میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مد میں یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے اگر ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پرپہنچ گئے تو اسکولوں و کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ممکنہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی،پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب

Leave a reply