وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اب یہ نہیں ہو سکے گا کہ قطار توڑ کر بعد میں آنے والا کیس آگے گھسا دیا جائے گا،ہر کیس کو ریکارڈ کیا جائے گا، تمام ٹرانسکرپٹ عوام کے لیے دستیاب ہونگے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سے جو کیس پہلے آئے گا وہ پہلے سماعت کے لیے مقرر ہوگا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی میں تبدیلی کی گئی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی کے تیسرےممبرکی وقت کیساتھ تبدیلی ہوسکےگی،آرڈیننس پر صدر نے دستخط کر دیئے ہیں، اب تیسرا ممبر چیف جسٹس کسی بھی سینئر ممبر کو شامل کر سکے گا، تیسرے ممبر کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیسز تاخیر کا شکار ہوتے رہے ہیں، پارلیمان کی بالادستی کے لئے فیصلے ضروری ہیں، کیس سماعت کے لئے مقرر ہی نہیں ہوا، کسی ادارے کو یہ حق نہیں کہ پارلیمنٹ کو کمزور کرے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں مناسب سمجھا گیا کہ ترمیم کی جائے، اس آرڈیننس کے تحت 184 تھری کے تحت مقدمات کے لیے پہلے عوامی مفاد کی وجہ بتانی ہو گی، اس آرڈیننس کے تحت 184 تھری کے تحت اپیل کا حق دیا گیا ہے، ایسے کیس کی سماعت کی کارروائی عوام کو دی جائے گی، ایسے کیسز کا ٹرانسکرپٹ بنایا جائے گا جو عوام کے لیے ہو گا، اس آرڈیننس کے تحت جو کیس پہلے آئے گا وہ پہلے سنا جائے گا، جو کیس بعد میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا کہ وہ پہلے سنا جائے گا، 63 اے کی نظرِثانی ابھی تک التواء میں ہے اور سنی بھی نہیں گئی۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل پارک سندھ اور پنجاب میں روہی گروپ قائم کرے گا، وزیراعظم کی روہی گروپ کے سی ای او سے ملاقات ہوئی ہے، پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے گا، ٹیکسٹائل پارک چین کا ایک بڑا گروپ قائم کرے گا، پہلے مرحلے میں 2 ارب ڈالرز اور دوسرے مرحلے میں 5ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، یہ وہی گروپ ہے جس نے ساہیوال کول پاور لگایا،مجموعی طور پر سات ارب ڈالر کی انویسمنٹ ہو گی، 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں انہوں نے ساہیوال کول پاور مکمل کیا تھا، اب لوگوں کو روزگار ملے گا، ٹیکسٹائل پارک سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں ترقی ہو گی، پاکستان کو ٹیکسٹائل کا حب بنایا جائے گا،پاکستان کا اکنامک سفر آگے بڑھ رہا ہے، اربوں ڈالر کی انویسمنٹ ہو رہی ہے، پوری دنیا میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کو ایکسپورٹ کیا جائے گا یہ قوم کے لئے خوشخبری تھی.

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

Shares: