وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چودھری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عون چودھری کی جگہ آصف محمود کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ،لاہور سے منتخب ہونے والے ملک اسد کھوکھر آج حلف اٹھائیں گے ،قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہٰی ملک اسد کھوکھر سے حلف لیں گے ،ملک اسد کھوکھر نے چند روز قبل وزیراعلیٰ شکایتی سیل سے استعفیٰ دیاتھا

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ہورہی ہے توسیع

واضح رہے کہ عون چودھری وزیراعظم کے قریبی دوست ہیں، انہیں مشیر وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، عون چودھری عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں. عون چودھری کو گزشتہ سال ستمبر میں مشیر بنایا گیا تھا.

پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

Shares: