بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ کورونا وائرس کو حقیقی نہیں سمجھتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کی کوئی حقیقت نہیں، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ وبا کسی کو بھی لاحق ہوسکتی ہے صرف ان لوگوں کو ٹیسٹ کروانا چاہئے جن میں اس کی علامات ہوں اس طرح صحت کے نظام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔
گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ نے وبا کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وبا کے دوران پہلے دس روز تکلیف میں رہیں، لیکن کیونکہ میں نوجوان ہوں اور کوئی دوسری بیماری نہیں تھی اس لیے صحتیاب ہوگئی۔
ثنا شیخ نے کہا کہ ہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کورونا کسی کو بھی لگ سکتا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو یہ سمجھ لیجئے کہ یہ حقیقت ہے اور ہر دوسرا شخص یہ جانتا ہے کہ وہ اس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگ خوش قسمت ہیں جو اس سے نبرد آزما ہوجاتے ہیں جبکہ دیگر اس سے بچنے کی جدوجہد کرتے ہیں، جس چیز پر عمل کرکے ہم محفوظ رہ سکتے ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔