بھارتی اپوزیشن رہنماؤں اور صحافیوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی باریک واردات پکڑلی۔

بھارتی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نےکہا کہ امریکی صدر نے انہیں ٹیلیفون کرکے دیوالی کی مبارکباد دی تاہم مودی ٹیلیفونک رابطے کی اصل بات گول کرگئے اور روس سے تیل کی خریداری روکنے اور تجارت کی بات چھپا گئے،بھارتی اپوزیشن رہنما سپریا شری ناطے اور بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے مودی کو سوشل میڈیا پر پکڑ لیا،سپریا شری ناطے نے کہا کہ مودی نے بتایا کہ ٹرمپ نے دیوالی کی مبارکباد کے لیے فون کیا لیکن ٹرمپ نے یہ بھی تو بتایا کہ مودی روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کرچکے ہیں،ٹرمپ اب تک 56 بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لے چکے ہیں، سچ تو یہ ہے جو ٹرمپ کہتے ہیں مودی وہی کرتے ہیں، بھارت کی پالیسی ٹرمپ بناتے ہیں اور مودی صرف جی حضوری کرتے ہیں۔

ادھر بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لےلیا، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے دہشت گردی کا ذکر تو کردیا لیکن تجارت اور تیل کی خریداری پر کیا گفتگو ہوئی؟ یہ نہیں بتایا۔

Shares: