جوبائیڈن کودھمکیاں دینے والےشخص کوفائرنگ کرکےہلاک کردیا

فائرنگ کے وقت ملزم کے پاس بھی اسلحہ موجود تھا
0
34
Joe Biden

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکیاں دینے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ایف بی آئی نے ملزم کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص اہلکار ریاست یوٹاہ میں ملزم کے گھر گرفتاری کے لیے سرچ وارنٹ لے کر گئے تھے ایف بی آئی نے مارے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں شامل 2 اہلکاروں نے بتایا ہے فائرنگ کے وقت ملزم کے پاس بھی اسلحہ موجود تھا امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے ملزم کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص اہلکار ریاست یوٹاہ میں ملزم کے گھر گرفتاری کے لیے سرچ وارنٹ لے کر گئے تھے۔

پاکستان میں عام انتخابات پر ہنگاموں پرتشویش ہے،امریکا

رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے مارے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، اس کارروائی میں شامل 2 اہلکاروں نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت ملزم کےپاس بھی اسلحہ موجود تھا،70 سالہ کریگ رابرٹسن نامی شخص نے کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر امریکی صدرجوبا ئیڈن کو دھمکیاں دی تھیں۔

کریگ رابرٹسن نے رواں ہفتے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا تھا کہ جوبائیڈن یوٹاہ آ رہے ہیں ۔ میں اپنی بندوق سے گرد و غبار صاف کر رہا ہوں۔ اس شخص کے خلاف نائب صدر کملا ہیرس اور اٹارنی جنرل کو بھی دھمکیاں دینے کی شکایات درج تھیں اس شخص کے خلاف نائب صدر کملا ہیرس اور اٹارنی جنرل کو بھی دھمکیاں دینے کی شکایات درج تھیں۔

پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

Leave a reply