ٹھٹھہ : مسلم لیگ ” ن ” میں شمولیت کا اعلان

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ راجہ قریشی) مسلم لیگ ” ن ” میں شمولیت کا اعلان
مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک کی رہائش گاہ خشک ھاؤس ٹھٹھہ میں ٹی وی اور ریڈیو کے فنکار اللہ بچایو صابرو اور سید غلام حسین شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر خشک ہاؤس میں موجود پارٹی کارکن اور عہدیدار ضلع نائب صدر عبداللہ صابرو اور سٹی صدر ناتھو کنبہار اور سینئر صحافی پرویز ستار عباسی اور رئیس منظور خشک کا پریس سیکریٹری راجہ قریشی اور معززین موجود تھے، اس موقع پر رئس منظور احمد خشک مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے اللہ بچایو صابرو اور سید غلام حسین شاہ کو پارٹی میں اپنی ساتھیوں سمیت شمولیت پر خوش آمدید کہا اور رئس منظور خشک نے کہا ایسے نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہیں ان جیسے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ ن سندھ میں مظبوط ہورہی ہے .

Comments are closed.