تنظیماتِ اہلِ سنت نے حکومت اور تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات اور ثالثی کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں 17 اکتوبر کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سانحہ مریدکے کے خلاف جمعہ کے روز تمام مساجد میں مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔تنظیماتِ اہلِ سنت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحریکِ لبیک کے گرفتار کارکنان و قائدین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اہلِ سنت کی مساجد و مدارس پر چھاپے فوری بند کیے جائیں، کیونکہ سانحہ مریدکے کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا گیا۔

مزید برآں، اعلامیے میں طالبان حکومت کے بھارت سے دفاعی معاہدے کو اسلام سے غداری کے مترادف قرار دیتے ہوئے بریلی شریف میں مفتی توقیر رضا قادری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔یہ اعلامیہ تنظیماتِ اہلِ سنت کے قائدین کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، جس کے بعد پریس کلب میں میڈیا بریفنگ بھی دی گئی.

اہلِ سنت تنظیمات کا اجلاس، حکومت و تحریک لبیک مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل

اسرائیل نے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ حکام کے حوالے کردیں

سندھ میں یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا اعلان، 33 شوگر ملوں کو ہدایات جاری

Shares: