کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس میں سندھ ہائی کورٹ بار، پولیس اور پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہوں گے۔
کمیٹی میں صدر ہائی کورٹ بار سرفراز میتلو، نائب صدر راجب لاکھو، ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا، ایس ایس پی مہظور علی اور ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں۔یہ کمیٹی کیس کی شفاف تحقیقات، مقدمے کی پیش رفت کا تجزیہ کرے گی اور پراسیکیوشن کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ یکم اگست کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں مسجد کے باہر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق، جبکہ ان کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی تھی۔
ٹھٹھہ: جشنِ آزادی کے تناظر میں شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا






