پاک فوج اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق "دوستاریم 5” کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے جاری رہنے والی انسدادِ دہشت گردی کی یہ مشق 14 اکتوبر 2025ء کو شروع ہوئی تھی، جن میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ تھے، جب کہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی نے بھی شرکت کی۔مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے فوجی جوانوں نے پیشہ وارانہ مہارت، جنگی تیاری اور انسدادِ دہشت گردی کے جدید طریقہ کار کا شاندار مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں مہارت کو مزید نکھارنا اور پاک-قازقستان افواج کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا.
عمران خان نے کہا تھا ہر بات کی ذمہ داری امریکا پر ڈالوں گا،سی آئی اے کے سابق چیف کے انکشافات
شمالی وزیرستان میں 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، خودکش گاڑی تباہ
سربراہ پاک بحریہ کااگلے مورچوں کا دورہ، 3 جدید ہوورکرافٹ پاک میرینز میں شامل
پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق








