پاکستان کے لیے ایک اور شاندار کامیابی کا لمحہ،ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (ہارورڈ ایم یو این) 2025 میں پاکستان کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ لرننگ الائنس اور لرننگ الائنس انٹرنیشنل کی مشترکہ ٹیم نے اس اہم عالمی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیسٹ ڈیلیگیشن ایوارڈ جیتا۔ اس ایوارڈ کی جیت نے نہ صرف پاکستان کی تعلیمی فضا کو بلکہ پوری قوم کو فخر کا موقع فراہم کیا۔
ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز، جو گزشتہ 80 سال سے جاری ہے، دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر ماڈل یونائیٹڈ نیشنز ایونٹ ہے۔ اس سال اس ایونٹ کا انعقاد دبئی میں کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے 35 ممالک کے 840 ڈیلگیٹس نے حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے لرننگ الائنس اور لرننگ الائنس انٹرنیشنل کی مشترکہ ٹیم نے اس ایونٹ میں نمائندگی کی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت فرح مسعود نے کی، اور ٹیم میں مجموعی طور پر 16 اراکین شامل تھے۔
دبئی میں ہونے والے ہارورڈ ایم یو این میں حصہ لینے والے ممالک میں بھارت، جرمنی اور دیگر ممالک شامل تھے۔ اگرچہ بھارتی ٹیم بھی تیار ہو کر آئی تھی، لیکن پاکستانی طلبا نے عالمی سطح پر اپنی مہارت، علم اور قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بالآخر بیسٹ ڈیلیگیشن ایوارڈ حاصل کیا۔اس ایونٹ میں مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی طلبا نے نہ صرف عالمی مسائل پر گہری نظر رکھی بلکہ اپنی تحقیق اور قائدانہ صلاحیتوں سے اس بات کو ثابت کیا کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر انتہائی ذہین اور باصلاحیت ہیں۔
ہارورڈ ایم یو این کی اہمیت
ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (ہارورڈ ایم یو این) دنیا بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوان عالمی سطح پر مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کرتے ہیں اور بین الاقوامی تعلقات، سیاست، اور قانون کے بارے میں اپنی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے والے طلبا کو مذاکرات، سفارتکاری، اور عالمی مسائل پر بحث کرنے کا موقع ملتا ہے۔اس ایونٹ میں شرکاء کو اقوام متحدہ کے مختلف اداروں جیسے جنرل اسمبلی، سیکیورٹی کونسل، اور اقتصادی و سماجی کونسل میں حصہ لینے کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، انہیں عالمی مسائل پر بات چیت کرنے اور مفاہمت کے اصولوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
پاکستانی پرائیویٹ تعلیمی اداروں لرننگ الائنس اور لرننگ الائنس انٹرنیشنل کی مشترکہ ٹیم کی اس کامیابی پر اراکین اور ان کے اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو اپنے ملک اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔ ہارورڈ ایم یو این میں پاکستان کا جیتنا نہ صرف ان تعلیمی اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے، بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کی عالمی سطح پر ذہانت اور قائدانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔لرننگ الائنس اور لرننگ الائنس انٹرنیشنل نے اس کامیابی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ اس مقابلے میں جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے جو پاکستان کی عالمی سطح پر پہچان کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے تعلیمی اداروں کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر اپنے علم، مہارت، اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے اسکولوں میں ایک بڑا نام، لرننگ الائنس اور لرننگ الائنس انٹر نیشنل نے ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشن ، جو اسّی دہائیوں سے دنیا کا ممتاز ترین پلیٹ فارم ہے اور طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے میں شرکت کی اور اس مقابلہ کو جیت لیا ۔ یہ بات کہ دنیا کے پینتیس ممالک سے آٹھ سو چالیس مندوبین اس میں شامل ہوئے اور ہمارے اسکول کے سولہ طلباء کو نہ صرف بہترین اعزازات سے نوازا گیا بلکہ مقابلہ جیت لینے کا فخر حاصل ہؤا ۔ ہم اس فتح پر نہ صرف مسرور ہیں بلکہ اپنے ملک پاکستان کی نیک نامی اور کامیابی پر نازاں بھی ہیں۔